اسلام آباد: ( نیوز ڈیسک ) حکومت پاکستان کی جانب سے عوام کو ریلیف کا سلسلہ جاری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کردی گئی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لٹر کمی گئی۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے فی لٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 57 پیسے فی لٹر کمی کردی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 247 روپے 3 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 246 روپے 29 پیسے فی لٹر ہوگئی جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 154 روپے 90 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 140 روپے 90 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
واضح رہے کہ یکم اکتوبر 2024ء تک پٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 21.23 روپے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18.67 روپے فی لٹر تک کمی کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔