پی ٹی آئی وکلاء کا آئینی عدالت کے قیام کیخلاف سپریم کورٹ کے باہراحتجاج

احتجاجی مظاہرے میں سلمان اکرم راجہ، لطیف کھوسہ ، اعظم سواتی، راجہ بشارت، شعیب شاہین ، نیاز اللہ نیازی سمیت انصاف لائرز فورم کے اراکین نے شرکت، اس وقت جمہوریت کو تماشہ بنا دیا گیا ہے، آج قانون کی پامالی عروج پر ہے، پارٹی رہنماﺅں کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے وکلاءنے آئینی عدالت کے قیام کیخلاف سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیا، وکلاء رہنماﺅں کی آئینی ترامیم کیخلاف شدید نعرے بازی ،احتجاجی مظاہرے میں پی ٹی آئی رہنماﺅں سلمان اکرم راجہ، لطیف کھوسہ، اعظم سواتی، راجہ بشارت، شعیب شاہین ،نیاز اللہ نیازی،سمیت انصاف لائرز فورم کے اراکین نے شرکت کی، پی ٹی آئی وکلا قیادت نے کہا کہ اس وقت جمہوریت کو تماشہ بنا دیا گیا ہے۔
آج قانون کی پامالی عروج پر ہے۔ سپریم کورٹ سے بڑی امید ہوتی ہے یہ اب سپریم کورٹ کے اختیار بھی ختم کرنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ اس وقت جمہوریت کو تماشہ بنا دیا گیا ہے۔تین لوگوں نے اپنے ایکسٹیشن کیلئے آئین کو روندنا ہے۔
آج قانون کی پامالی عروج پر ہے۔ سپریم کورٹ سے بڑی امید ہوتی ہے یہ اب سپریم کورٹ کے اختیار بھی ختم کرنا چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نیاز اللہ نیازی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر سپریم کورٹ کے باہر پرامن احتجاج کیا جا رہا ہے۔۔آج کا احتجاج فارم 47 حکومت اور آئینی ترامیم پیکج کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں آئینی عدالتیں پہلے ہی موجود ہیں مزید نہیں بننے دیں گے۔ گفتگو کرتے ہوئے سربراہ انصاف لائرز فورم شاداب جعفری نے سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سے وکلاءتحریک کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔
وکلاءتحریک کا مقصد غیر آئینی اقدامات کو روکنا ہے۔وکلاءتحریک کا دائرہ کار سپریم کورٹ سے ملک بھر تک پھیلائیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کی وکلا ءبرادری کی جانب سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرے کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے تھے جبکہ سپریم کورٹ کے باہر خاردار تاریں اور پولیس کی نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد پولیس کے دستے سپریم کورٹ کے باہر ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے تھے۔