اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور وکیل اسلامک یونیورسٹی ریحان الدین گولڑہ میں تلخ کلامی ہوگئی۔سپریم کورٹ میں پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کے معاملے پر سماعت ہوئی، ریکٹر اسلامی یونیورسٹی ثمینہ ملک وہیل چیئر پر عدالت میں پیش ہوئیں۔دوران سماعت وکیل اسلامک یونیورسٹی نے کہا کہ چیف جسٹس نے الزام لگایا تھا کہ میڈیکل سرٹیفکیٹ جعلی ہے، ڈاکٹر ثمینہ کی حالت دیکھ لیں میڈیکل سرٹیفکیٹ کیسے جعلی ہی اس پر چیف جسٹس نے وکیل کو مخاطب کرکے کہا کہ میڈیکل سرٹیفکیٹ اور دوسری دستاویز میں نام مختلف ہوں گے تو شک ہی ہوگا، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کہتا ہے کہ ثمینہ ملک کو جب بھی میٹنگ کا کہیں تو یہ بیماری کا بہانہ بنالیتی ہیں۔
اس پر وکیل نے کہا کہ صرف ایک میٹنگ میں شرکت نہیں کی، دیگر میں آن لائن شرکت کی تھی۔اس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کیا ایچ ای سی کا دفتر کسی دوسرے شہر میں ہے جو آن لائن شرکت کرتی تھیں یونیورسٹی میں کتنی آسامیاں خالی ہیں اس کا جواب دیں۔اس پر وکیل ریحان الدین گولڑہ نے کہا کہ آپ نے یونیورسٹی بورڈ اجلاس میں بطور رکن بھی یہ سوال پوچھا تھا، وہاں بھی جواب دیا تھا آج عدالت میں بھی وہی جواب دے دیتا ہوں۔
اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم خاموش ہیں، اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ بدتمیزی کریں، وکیل ریحان گولڑہ کو روسٹرم سے ہٹایا جائے۔اس موقع پر سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے وکیل ریحان گولڑہ کو روسٹرم سے ہٹا دیا۔چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ ڈاکٹر ثمینہ میڈیا کے قریب کیا کر رہی ہیں، انہیں یہاں بلائیں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ثمینہ ملک سے سوال کیا کہ آپ اجلاسوں میں شرکت کیوں نہیں کرتیں ریکٹر اسلامی یونیورسٹی نے کہا کہ میں دوائی کے اثر میں ہوں، کچھ وقت دیں، سوالات کے جواب دے دوں گی۔
اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے ڈرامہ کرنا ہے تو یہاں سے چلی جائیں۔اس پر وکیل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر اعتراض کیا اور کہا کہ آپ نے بطور بورڈ رکن اجلاس میں یہ سارے سوالات پوچھے تھے آپ بورڈ کے رکن بھی ہیں اس لیے مناسب ہوگا یہ کیس نہ سنیں۔چیف جسٹس نے جواب دیا کہ قانون کے مطابق چیف جسٹس یا اس کا نمائندہ کئی جامعات کے بورڈ کا رکن ہوتا ہے، جب معلومات نہ دینی ہوں تو اعتراض کر دیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے کسی اہلخانہ کی ڈگری کا کوئی مسئلہ ہوتا تو اعتراض بجا ہوتا، آپ نے کرائے کے جو لوگ رکھے ہیں پروپیگنڈا کیلئے آج اس کو بھی دیکھیں گے۔چیف جسٹس کمرہ عدالت سے ثمینہ ملک کی روانگی کے ساتھ ہی صحافیوں کے بھی باہر جانے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ تین چار کرائے کے صحافی جا کر گالیاں دینا شروع کر دیں گے۔اٴْنہوںنے کہاکہ گالم کلوچ کرو تو سب ٹھیک ہے، سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، میں نے صرف ایک سوموٹو نوٹس لیا تھا، وہ بھی کسی کے کہنے پر لیا تھا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیا ہم پھر توہین عدالت کا نوٹس لے کر جیل بھیجنا شروع کر دیں پوچھتا ہوں پورے پاکستان میں ایک ہی خاتون ملی ہے جو ہر وقت بیمار رہتی ہی انہوں نے کہا کہ لوگوں کو میڈیا پر ہائر کرکے گالم کلوچ شروع کر دی جائیگی، باہر کے ممالک بھی اسلامک یونیورسٹی کے ٹرسٹیز ہیں، اگر ریکٹر بیمار ہیں کام نہیں کر سکتیں تو عہدہ چھوڑ دیں۔
تحریک انصاف کا احتجاج، ریڈ زون جانے والے تمام راستے سیل ،اہم عمارتوں پر رینجرز تعینات
سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں نہیں جانے دینگے: مراد علی شاہ
9 مئی مقدمات: علیمہ و عظمیٰ خان سمیت دیگر کی ضمانتوں میں توسیع
خیبرپختونخوا: نگران دور حکومت میں ادویات کی خریداری میں خردبرد کے ہوشربا انکشافات
باغوں کا شہر سموگ کے نرغے میں، لاہور کا آج بھی آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر
بشریٰ بی بی کے بیان سے ملک کا مستقبل داؤ پر لگایا گیا: طلا ل چودھری
ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی اجازت نہیں ہے،خواجہ آصف
توشہ خانہ2 کیس،عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور، رہائی کی روبکار جاری
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری