علی امین غائب ہوا کسی کو نہیں پتہ کدھر گیا تھا وہ ان کی لاج رکھ رہا ہے بول نہیں رہا،عمران خان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے افغانستان سے مذاکرات کے بیان کی تائید کرتا ہوں، ڈنڈا لے کر ملک سمیت سب کچھ ٹھیک کرنے کی فکر کرنے والوں کو کہتا ہوں آپریشن مسئلے کا حل نہیں،بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ علی امین غائب ہوا کسی کو نہیں پتہ کدھر گیا تھا وہ ان کی لاج رکھ رہا ہے بول نہیں رہا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے افغانستان سے مذاکرات کے بیان کی تائید کرتا ہوں، 8ستمبر کے جلسے پر سٹیبلشمنٹ نے مجھے دھوکا دیا،ڈنڈا لے کر ملک سمیت سب کچھ ٹھیک کرنے کی فکر کرنے والوں کو کہتا ہوں آپریشن مسئلے کا حل نہیں،اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ان کو جاکر علی امین کے پاو¿ں پکڑنے چاہئیں اور کہنا چاہیے خدا کا واسطہ ہے افغانستان سے جاکر بات کرو۔
وزارت خارجہ کے مینڈیٹ کو چھوڑیں علی امین گنڈاپور دہشت گردی ختم کرنے کی بات کر رہا ہے یہ احمقانہ بیان دے رہے ہیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ بالکل ٹھیک بات کر رہا ہے میں ان کے بیان کی مکمل تائید کرتاہوں۔
علی امین گنڈاپور کی امن کی کوششوں کی حمایت کرتا ہوں۔ وفاق کراس بارڈر دہشت گردی کی بات کر رہا ہے لیکن کچھ کر بھی نہیں رہا اگر دہشت گردی ختم نہ ہوئی تو ہماری ”اکانومی چوک“ کر جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کراس بارڈر دہشت گردی روکنا وفاق کا کام ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پورنے بات چیت کرنے کے اعلان کی کون سی غلط بات کی؟ خیبرپختونخواہ میں حالات خراب ہیں پولیس والے خود کو بچا رہے ہیں خیبرپختونخواہ میں پولیس کا معاملہ بغاوت تک پہنچ چکا ہے۔کسی بھی ایکسٹینشن کا ساتھ نہ دینے کا مولانا فضل الرحمان کا بیان قابل ستائش ہے۔مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی حمایت نہ کرکے اچھا فیصلہ کیا ہے ۔ حکومت مولانا فضل الرحمان کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتی تھی۔ہم حکومت کے کسی غیر آئینی اقدامات کی حمایت نہیں کریں گے اور اس کیخلاف ہر دروازہ کھٹکھائیں گے۔