میں خواجہ آصف کی بات کا جواب یہاں دے رہا ہوں،جب آپ کچھ بولتے ہیں تو حوصلہ رکھ کر سن کر بھی جائیں، ہمارے ساتھ ناانصافی کی گئی ، ہم دل پر پتھر رکھ کر ایوان میں بیٹھے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ خواجہ آصف ہم اپوزیشن میں ضرور ہیں لیکن آپ کے غلام نہیں ہیں،جب آپ کچھ بولتے ہیں تو حوصلہ رکھ کر سن کر بھی جائیں، ہمارے ساتھ ناانصافی کی گئی ، ہم دل پر پتھر رکھ کر ایوان میں بیٹھے ہیں،آج ہمیں بولنے کا وقت نہیں دیا گیا، میں خواجہ آصف کی بات کا جواب یہاں دے رہا ہوں،محمود خان اچکزئی،رہنماءپی ٹی آئی اسدقیصر و دیگر کے ہمراہ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے جو الفاظ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کیلئے استعمال کئے اس کی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔
آپ نے سپیشل کمیٹی کی بات اسمبلی میں سنائی یہ ایک غلط روایت ہے۔
آپ نے آدھی بات بتائی۔ہم واک آو¿ٹ نہیں کر رہے۔ ہم اس فورم کو مضبوط کر رہے ہیں۔ ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہماری خواتین کے ساتھ بچوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ۔ ہمارے کارکنان کواٹھایا گیا۔ کاروبار کو تباہ کیا گیا ۔ ہرظلم کے باوجود نہ دھرنا دے رہے ہیں نہ احتجاج کررہے ہیں۔ ہمارے 4 سے 5 ایم این ایز مسنگ ہیں ان سے ہمارا رابطہ نہیں ہوپا رہا۔
کل سپیشل کمیٹی میں جو ہوا وہ سب میں آپ کے سامنے بیان کروں گا۔ میں نے کمیٹی منٹس نوٹ کئے وہ زیادہ مفصل ہیں۔ میں نے یہ نکتہ اٹھایا کہ ہماری خواہش تھی کہ اپوزیشن میں سے کوئی چیئرمین بنتا۔ کمیٹی میں اپوزیشن کے صرف تین بندے ہیں باقی سب حکومتی نمائندے ہیں۔ گفتگو کے دوران رہنماءپی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ اس کمیٹی کودوسری کمیٹیوں سے مختلف ہونا چاہیے۔
سپشل کمیٹی میں پارلیمان میں موجود ہر سیاسی جماعت کا سربراہ موجود ہے۔ یہ کمیٹی 25 کروڑ عوام کی نمائندہ ہے۔خواجہ آصف کی باتوں کو کمیٹی میں اٹھا کر شروعات کی گئی۔آج چیف جسٹس سے بھی درخواست کی ہے کہ آپ ٹرینڈ سیٹ کرلیں۔ ہمارے لئے تمام سب ججز محترم ہیں۔ سپریم کورٹ سے اپیل کروں گا ہمارے ایم این ایز کا تحفظ آپ کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے خواجہ آصف کو کہاکہ آپ سے ہماری بڑی توقعات ہیں۔
خواجہ آصف کو نیلسن منڈیلا کی مثال دی۔ نیلسن منڈیلا نے کہا تھا چاہتا ہوں آگے کی طرف بڑھوں سفید فام لوگوں سے بدلہ نہ لوں ۔سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زبان کے شر سے کوئی بندہ محفوظ نہیں۔ خواجہ آصف کو پارلیمنٹ میں فتنہ پھیلانے کا ایجنڈا دیاگیا ہے۔ رہنما پی ٹی آئی لطیف کھوسہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پارلیمنٹ پر شب خون ماراگیا۔ جمہوریٹ کو بحال کرنے کیلئے کمیٹی کو فعال کرنا ہوگا۔، حکومتی ارکان کو نہیں معلوم کہ کیا ترمیم لائی جارہی ہے۔