سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے طلبی پر الیکشن کمیشن کا معلومات دینے انکار

الیکشن کمیشن مانگی گئی معلومات دینے کا پابند نہیں ہے‘طلبی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کے دائرہ اختیار میں نہیں. سیکرٹری الیکشن کمیشن کا خط

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے طلبی پر کہا ہے کہ الیکشن کمیشن مانگی گئی معلومات دینے کا پابند نہیں ہے‘سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری پارلیمانی امورکو خط میں لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن آزاد آئینی ادارہ ہے، جو کسی وزارت کے ماتحت نہیں اور نہ ہی الیکشن کمیشن مانگی گئی معلومات کمیٹی کو دینے کا پابند ہے.
پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کو بریفنگ دینے کے معاملے میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹری پارلیمانی امور کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آزاد آئینی ادارہ ہے، الیکشن کمیشن وزارتوں اور محکموں کی طرح وفاقی یا صوبائی حکومتوں کی نمائندگی نہیں کرتا. خط میں کہا کہ وزارت پارلیمانی امور الیکشن کمیشن کے لیے کمیونیکیشن کا ذریعہ ہے، الیکشن کمیشن آزاد آئینی ادارہ ہے، کسی وزارت کے ماتحت نہیں.
سیکرٹری الیکشن کمیشن کے خط میں یہ بھی کہا گیا کہ الیکشن کمیشن قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کے دائرہ اختیار میں نہیں، الیکشن کمیشن کے اخراجات چارج اخراجات میں آتے ہیں. خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے بجٹ پر قومی اسمبلی میں ووٹنگ نہیں ہوتی کمیشن مانگی گئی معلومات کمیٹی کو دینے کا پابند نہیں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے خط میں کہا کہ الیکشن کمیشن الیکشن قوانین اور آئینی معاملات پر قانون سازی کے لیے معاونت کرسکتا ہے.