آئی پی پیز کو انکم ٹیکس میں 13 سو ارب کی چھوٹ دی گئی،جوآئی ایم ایف کی غلامی میں گیا وہ مستحکم نہیں ہوسکا،ادارے جب تک اپنی ناکامی تسلیم نہیں کریں گے اس وقت تک بہتری نہیں آئے گی،امیر جماعت اسلامی کی لاہور منصورہ میں پریس کانفرنس
لاہور( نیوز ڈیسک ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے آئی پی پیز کا ٹیکس معاف کیا ہواہے،غریب آدمی ٹیکس دیتا ہے ،جوآئی ایم ایف کی غلامی میں گیا وہ مستحکم نہیں ہوسکا، آئی پی پیز کو انکم ٹیکس میں 13 سو ارب کی چھوٹ دی گئی،ادارے جب تک اپنی ناکامی تسلیم نہیں کریں گے اس وقت تک بہتری نہیں آئے گی،منصورہ میں جماعت اسلامی کی ملک گیر ممبر سازی مہم کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس ماہ 50لاکھ افراد کواپنی مہم کا ممبر بنائیں گے۔
ہم کروڑوں کی تعداد میں لوگوں سے رابطہ کریں گے۔ ہم پورے پاکستان میں مختلف کمیٹیاں قائم کریں گے۔جوآئی ایم ایف کی غلامی میں گیا وہ مستحکم نہیں ہوسکا۔ آئی پی پیز کو انکم ٹیکس میں 13 سو ارب کی چھوٹ دی گئی۔
جماعت اسلامی فرشتہ نہیں۔ غلطیاں اور کوتاہیاں کرسکتے ہیں لیکن ہم سب مل کر جدوجہد کریں گے۔ رواں ماہ 50 لاکھ افراد کو جماعت اسلامی کا ممبر بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اس وقت پاکستان کی موثر ترین جماعت ہے۔ جماعت اسلامی ہی جمہوریت کے پیمانے پر پورا اترتی ہے۔ باقی وڈیروں،جاگیرداروں اور خاندانوں پر مشتمل پارٹیاں ہیں جو سب کو جوڑ سکتی ہے وہ جماعت اسلامی ہے۔حافظ نعیم الرحمان کاگفتگو کے دوران مزید کہنا تھا کہ اس نظام میں طاقتوروں ،دولت والوں اور حکمرانوں کی بالادستی ہے، جب وسائل لوگوں پر نہیں لگتے تو نوجوانوں میں مایوسی پھیلتی ہے۔
پاکستان میں 80فیصد لوگ 40سال اور 65فیصد 25سال کی عمر کے ہیں۔ آپ نے پاکستان سے مایوس ہوکر جانا ہی کیوں ہے؟۔جماعت اسلامی وہ جماعت ہے جو تمام لسانی اکائیوں کو اکٹھا کرسکتی ہے۔ پاکستان انشااللہ قائم رہیگا اور جماعت اسلامی اپنا کردار ادا کرے گی۔ میڈیامالکان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے کارکنان کو جو ہرطرح کے حالات میں کام کرتے ہیں ان کو ان کے حقوق دیں۔
پاکستان میں معدنی ذخائر کی کوئی کمی نہیں، سمندر،دریا ، کھیت اور پہاڑ ہیں۔ نظام پر قابض لیڈر شپ نے نوجوانوں کو مایوس کیا ہے۔ لوگ یہاں طاقت کے بل بوتے ، فارم 47پر مسلط ہوتے ہیں۔ یہ لوگ صحیح طریقے سے پاکستان نہیں چلا سکے، ان کو اپنی شکست اور ناکامی کو تسلیم کرنا ہوگا۔ ہم نوجوانوں کے ساتھ مل کر حکمران طبقے کو ناکامی کا اعتراف کرنے پر مجبور کریں گے۔ نوجوانوں سے کہتا ہوں جماعت اسلامی کی ممبر شپ مہم میں حصہ لیں۔ ہم مل کر پاکستان کو مضبوط بنائیں گے۔ قابض مافیا نے ہم پر آئی پی پیز کا عذاب مسلط کیا ہے۔