لاہور: ( نیوز ڈیسک ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ملک بار بار انتخابات کا متحمل نہیں ہوسکتا، بار بار الیکشن کروانے سے عوام کے اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں، الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے۔
اپنے ایک بیان میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی دونوں پارٹیوں کو سنجیدہ ہونا پڑے گا ورنہ دونوں کا نقصان ہو گا، سب سے زیادہ پاکستان کا نقصان ہو گا، ن لیگ تمام تحفظات کے باوجود چاہتی ہے کہ یہ حکومت چلے۔
سردار سلیم حیدر نے کہا ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں سے کوئی بھی سو فیصد ٹھیک نہیں ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاست دان اپنی نالائقیاں ٹھیک کریں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کل سولر سسٹم بانٹنا شروع نہیں کئے بلکہ بہت پہلے کہا تھا کہ سولر سسٹم عوام کو دیں گے۔