جب رسیدیں دکھانے کا کہتے ہیں تو یہ چیختے ہیں، عدالتوں میں جا کے اپنی بے گناہی ثابت کریں،ہم نے آپ کی طرح چیخیں نہیں ماری تھیں،عمران خان کو جیل میں 5 سٹار ہوٹل کی سہولتیں دی گئی ہیں،وفاقی وزیر کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ یہ اصل میں این آر او مانگ رہے ہیں، واضح کر دوں آپ کے لیڈر عمران خان کو این آر او نہیں ملے گا،ہم نے آپ کی طرح چیخیں نہیں ماری تھیں،عمران خان کو جیل میں 5 سٹار ہوٹل کی سہولتیں دی گئی ہیں،قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ جب رسیدیں دکھانے کا کہتے ہیں تو یہ چیختے ہیں۔
عدالتوں میں جا کے اپنی بے گناہی ثابت کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکی کانگرس یا ہاوس آف لارڈز کے اراکین کے پاوں نہیں دبائے۔جب میں اڈیالہ جیل میں تھا تو کیا قومی اسمبلی کا رکن نہیں تھا۔ میں اور رانا ثنا اللہ جیل میں رہ چکے ہیں۔عمران خان نے مجھے جیل کے جس سیل میں رکھا آج وہ اسی سیل میں ہیں۔
ہماری فیمیلز کو 6،6 گھنٹے انتظار کروایا جاتا تھا۔
کبھی یہ سٹریچر پر اور کبھی ویل چیئرپر چیخیں مارتے ہیں۔ جب رسیدیں دکھانے کا کہو تو یہ چیختے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی رانا ثنا اللہ اور خواجہ آصف کی چیخیں سنیں۔یہ اصل میں این آر او مانگ رہے ہیں واضح کردوں آپ کے لیڈر کو این آر او نہیں ملے گا۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے بھی پی ٹی آئی اور عمران خان پر کڑی تنقید کی۔
راولپنڈی سے منتخب رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کے رہنماوں کو بلوچستان کی بدامنی کی بات یاد آرہی ہے اس کی بنیاد ان کے دادا ابو نے رکھی تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ کسی جیل ہے جس میں دیسی مرغی اور مکھن بھی ہے۔ ڈیمانڈ کی جاتی ہے کہ ایک ریسٹورنٹ سے ناشتہ لایا جائے، جیلوں میں باقی قیدیوں کو بھی یہ سہولیات میسر ہونی چاہیں۔رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے رانا ثنا اللہ کی جیل میں لی گئی تصویر مانگی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو اس لئے تبدیل کیا کہ وہ یہ چیزیں سپلائی کرتا تھا۔وقفہ سوالات کے دوران آغا رفیع اللہ کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی محاصل کا 100 فیصد قرضوں کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد علاقائی ترقی صوبوں کی ذمہ داری ہے لیکن اس کے باوجود وفاقی حکومت نے مختلف اضلاع میں صوبوں کے ساتھ مل کر ترقیاتی پروگرام شروع کئے ہیں۔ سکھر۔ حیدر آباد موٹروے منصوبے کے حوالے سے چین کے ساتھ بات چیت جاری ہے جس طرح بھی ممکن ہوا یہ منصوبہ مکمل کیا جائے گا۔