ہم 2 ماہ کیلئے نہیں بلکہ ایسے منصوبے لاتے ہیں جس کا فائدہ نسلوں تک منتقل ہو، چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن کے تحت لوگوں کو ریلیف دینے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی جلد وفاق میں بھی حکومت بنائے گی،سینئر صوبائی وزیر کی پریس کانفرنس
کراچی( نیوز ڈیسک ) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی شوبازیوں پر یقین نہیں رکھتی، وہ کام کئے ہیں جس سے لوگوں کو عمر بھر ریلیف ملے گا، پیپلزپارٹی 2 ماہ کیلئے نہیں بلکہ ایسے منصوبے لاتی ہے جس کا فائدہ نسلوں تک منتقل ہوں،کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن کے تحت لوگوں کو ریلیف دینے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی جلد وفاق میں بھی حکومت بنائے گی۔
لوگ دعوے کرتے ہیں لیکن ان کے صوبوں کےلوگ بھی صوبہ سندھ میں آکرعلاج کرواتے ہیں۔ سیلاب پنجاب اور کے پی میں بھی آیا تھا لیکن سندھ میں 21 لاکھ گھر بنائے جارہے ہیں۔ نئے گھروں میں کچے گھروں والے بھی بارشوں میں پناہ لے رہے ہیں۔
باقی صوبے بھی این آئی سی وی ڈی اور سائبر نائف جیسے ہسپتال بنائیں، سندھ معاونت کرے گا۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے 2 لاکھ خاندانوں کو سولر دئیے گئے۔
2 لاکھ خاندانوں کو 2 ماہ کےلئے نہیں بلکہ زندگی بھر فائدہ ہوگا، ۔پارٹی شوبازیوں پر یقین نہیں رکھتی۔ ہم نے ایسے کام کئے جس سے لائف ٹائم لوگوں کو ریلیف ملے گا۔شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان کی سستی ترین بجلی تھر کے کوئلے سے بننا شروع ہوگئی ہے، آئندہ نسلیں دیکھیں گی تھرپارکر کے کوئلے سے بجلی ملے گی۔بارشوں کا ہیوی سپیل کئی اضلاع میں چل رہاہے ، وزیراعلیٰ نے پہلے ہی انتظامیہ کو متحرک کردیاتھا ۔
میئر ، وزرا اور معاونین خصوصی حلقوں میں انتظامیہ کی معاونت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدین میں سب سےزیادہ 168ملی میٹر بارش ہوئی، شہید فاضل راہو تحصیل میں190ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ جہاں بارشی پانی آیا وہاں نکاسی کیلئے انتظامیہ متحرک ہوئی، کوٹ غلام محمد میں 134ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میر پور خاص میں 157ملی میٹر اور اس بار سب سے زیادہ بارش کا پریشر بدین میں آیا ہے۔
صوبوں کے دیگر شہروں میں ریکارڈ کی گئی بارش کے اعداد و شمار فراہم کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرپورخاص 157، ڈگری 159، حسین بخش مری 155، شجاع آباد145،سندھڑی 136 ملی میٹر رکارڈ کی گئی، پتھورو عمرکوٹ 127، کنری میں 120، عمرکوٹ میں 115 ملی میٹر رکارڈ کی گئی، حیدرآباد سٹی 101 اور حیدرآباد کے دیہی علاقوں میں 96، لطیف آباد 101 اور قاسم آباد 168 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
صوبائی وزیر شرجیل میمن کامزیدکہنا تھا کہ محترمہ شہید بینظیر بھٹو نے تھرپارکر کے کوئلے پر کام شروع کیا۔ پاکستان کی تقدیر تھرپارکر کا کوئلہ بدلے گا۔ سیلاب سندھ کے علاوہ پنجاب ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی آئے، پیپلز پارٹی سیلاب متاثرین کیلئے سندھ میں 21لاکھ گھر بنارہی ہے، پیپلز پارٹی شوبازیوں پر یقین نہیں رکھتی، ہم نے وہ کام کیے جس سے لوگوں کو عمر بھر کیلئے ریلیف ملے گا۔
پاکستان کی ہر عوام ہماری ہے،سب کو ریلیف دینا ہمارا کام ہے۔ ہم ٹرانسپورٹ میں بھی محنت کررہے ہیں۔ ہم پاکستان کی پہلی پنک بس سروس لے کر آئے ہیں۔ ہم پاکستان کی پہلی ای وی ٹیکسی سروس بھی لے کر آرہے ہیں، ہم ٹرانسپورٹ میں بھی محنت کررہے ہیں، پاکستان کی ہر عوام ہماری ہے،سب کو ریلیف دینا ہمارا کام ہے۔