خیبرپختونخوا کابینہ میں ایک مشیر، 3 معاونین خصوصی شامل کرنے کا فیصلہ

پشاور: ( نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبائی کابینہ میں ایک مشیر اور 3 معاونین خصوصی کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
علی امین گنڈا پور نے کابینہ میں اضافے سے متعلق سمری پر دستخط کر کے منظوری کیلئے گورنر فیصل کریم کُنڈی کو ارسال کر دی، ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے احتشام علی کو مشیر صحت اور سہیل آفریدی کو معاون خصوصی کمیونیکیشن اینڈ ورکس بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پیر مصورغازی کو معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی اور نیک محمد کو بھی معاون خصوصی برائے ریلیف بنائے جانے کا امکان ہے، قاسم علی شاہ کو وزیرصحت سے ہٹا کر سماجی بہبود کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے۔