ہم عظیم قوم ہیں ،متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا،علی امین گنڈا پور

اتفاق اور اتحاد کی بنیاد پر قومیں آگے بڑھتی ہیں،مجھے خصوصی طورپر نوجوانوں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں آپ نے ملک کو آگے لے کر چلنا ہے۔ہم سب کو پاکستان کو مل کرایک عظیم ملک بنانا ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کایوم آزادی کی تقریب سے خطاب

پشاور( نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے ہم عظیم قوم ہیں ،ہمیں متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،اتفاق اور اتحاد کی بنیاد پر قومیں آگے بڑھتی ہیں،پورے پاکستان کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں، پاکستان کے وجود کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا،ہمارے آباو اجداد نے قربانیاں دیں،پشاور میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ہ علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے مل کر ملک کی خدمت کرنی ہے اور عوام کا پیسہ عوام پر لگانا ہے۔
مجھے خصوصی طورپر نوجوانوں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں آپ نے ملک کو آگے لے کر چلنا ہے۔ہم سب کو پاکستان کو مل کرایک عظیم ملک بنانا ہے۔ عوام کو بہترین سہولیات دینے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہے۔
نوجوانوں کو پیغام ہے کہ ایمانداری سے کام کرنا ہے۔ معاشرے میں دھوکا فریب کام چوری زیادہ ہے، ہر بندہ اپنا فرض ادا کرئے تو مسائل ختم ہو جائیں۔

ہم ایک عظیم قوم ہے، ہم نے متحد ہو کر اپنا اپنا کردار اداکرنا ہے۔ہم عوام کے ووٹ سے آئے ہیں اور پیسہ بھی عوام پر ہی لگانا ہے۔ پاکستان کا وسیع و عریض تاریخی و ثقافتی ورثہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، یہاں قدرتی ورثے بھی موجود ہیں۔پاکستان کوعظیم ملک بنانے کیلئے ہمیں آپس کے اختلافات کو پس پشت ڈالنا ہوگا ۔ ایک قوم ہو کر ملکی ترقی میں اپنا کردا ر ادا کرنا ہوگا۔
ہمارے ملک کو بے شمار انسانی اور قدرتی وسائل سے نوازا گیا ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کیلئے وسائل کو بروئے کار لائیں۔آج ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ملکی ترقی کیلئے سب مل جل کر کام کریں گے۔یہ ملک بہت قربانیوں کے بعد ہمیں ملا ہے ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ملک کی خدمت جوش و جذبے کے ساتھ کریں۔ہمارے آباﺅ واجداد نے وطن کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دئیے ہیں ۔