سندھ حکومت کا پبلک سیفٹی کمیشن کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ

کراچی : ( نیوز ڈیسک ) سندھ حکومت نے پبلک سیفٹی کمیشن کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیرداخلہ ،حکومت کے دوارکان سندھ اسمبلی، سول سوسائٹی کے نمائندے بھی کمیشن کا حصہ ہونگے ، سندھ پبلک سیفٹی کمیشن کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے ارکان کے نام طلب کرلیے گئے۔

سپیکر سندھ اسمبلی حکومت و اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کے نام صوبائی حکومت کو ارسال کرینگے، رواں ماہ تک سندھ پولیس پبلک سیفٹی کمیشن کی تشکیل مکمل ہونے کا امکان ہے۔