چیف جسٹس قاضی فائز کیخلاف بیان: تحریک لبیک کے مولانا طاہر سیفی کا مزید 5 روزہ ریمانڈ

لاہور: ( نیوز ڈیسک ) چیف جسٹس پاکستان کے خلاف بیان دینے کے مقدمہ میں تحریک لبیک کے رہنما مولانا محمد طاہر سیفی کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

تحریک لبیک کے رہنما مولانا محمد طاہر سیفی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے ملزم طاہر سیفی کا مزید پانچ دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی، تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کا فوٹو فرامٹک ٹیسٹ کرنا ہوگا اور مائیکرفون برآمد کرنا ہے، ملزم کیخلاف تھانہ اے ڈویژن شیخوپورہ میں مقدمہ درج ہے۔