بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرنے کا خاتمہ، گوادر میں حالات معمول پر آگئے

گوادر: ( نیوز ڈیسک ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرنے کے خاتمے کے بعد ضلع گوادر میں حالات معمول پر آگئے۔ اسسٹنٹ کمشنر گوادر جواد زہری نے بتایا کہ گزشتہ روز سے ہی تمام شاہراہیں اور موبائل فون سروسز کھول دی گئی تھیں، گوادر شہر میں کاروباری مراکز پہلے ہی کھل گئے تھے، گوادر شہر میں بھی معمولات زندگی مکمل طور پر معمول پر آگئی ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر گوادر نے مزید بتایا کہ احتجاج اور دھرنے کی وجہ سے گوادر میں شاہراہیں اور موبائل فون سروسز دو ہفتے تک بند رہیں۔