ن لیگ کیلئے 9 مئی انشورنس پالیسی ہے اس لئے وہ اس پر بار بار بات کرے گی،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے درجہ حرارت نیچے لانے کی کوشش کی گئی ہے،،عمران خان عوام کی طاقت پر سیاست کر رہے ہیں،سابق وفاقی وزیر کی گفتگو
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گفتگو کو سنجیدہ لینا چاہئے، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے درجہ حرارت نیچے لانے کی کوشش کی گئی ہے،بانی پی ٹی آئی کو اچھی طرح معلوم ہے سیاست میں کرسی ضروری نہیں،عمران خان عوام کی طاقت پر سیاست کر رہے ہیں کیونکہ عوام ساتھ ہیں۔
نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کیلئے 9 مئی انشورنس پالیسی ہے اس لئے وہ اس پر بار بار بات کرے گی۔ پی ٹی آئی کو یہ نہیں کہنا چاہیے کہ سیاسی جماعتوں سے بات نہیں کریں گے۔ پی ٹی آئی کو دوسری جماعتوں کو بھی انگیج کرنا چاہیے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان ڈیل بالکل نہیں کریں گے کیونکہ وہ نواز شریف یا شہباز شریف نہیں ہیں۔
بانی پی ٹی آئی بات چیت کیلئے تیار ہیں لیکن ڈیل کسی صورت نہیں کریں گے۔عمران خان ان کی گفتگو کو سنجیدہ لینا چاہیے کیونکہ وہ لچک دکھا رہے ہیں اس وقت سیاست میں متعلقہ صرف بانی پی ٹی آئی ہیں، نواز شریف، شہباز شریف، اسحاق ڈار اور مریم نواز سیاست میں غیر متعلقہ ہوگئے ہیں۔سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جو تقریر کی ہے وہ ہر پاکستانی کی آواز ہے انہوں نے آج بہترین تقریر کی ہے بنیادی مسئلے پر توجہ دی گئی ہے، دہشتگردی سے پاکستان سے بہت نقصان اٹھایا اور مزید اٹھا رہا ہے۔
کہا جاتا تھا کہ بانی پی ٹی آئی 30 دن میں ہار جائیں گے لیکن وہ آج تک جیل میں ہیںیہ بھی کہا جاتا تھا کہ پی ٹی آئی ٹوٹ جائے گی لیکن پارٹی مزید مضبوط ہو کر کھڑی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مستقبل کیلئے تلخیاں بھلا کر ہی آگے بڑھنا ہوگا ورنہ اس کے علاوہ راستہ نہیں ہے۔ سیاست اب تک بانی پی ٹی آئی کے ہاتھ میں ہے۔ حکومت اس وقت نئے چیف جسٹس کا راستہ روکنے میں لگی ہوئی ہے۔ ملک میں کئی بحران ہے یہ حکومت اس سے نبرد آزما نہیں ہو سکتی۔ شہباز شریف حکومت بوجھ بن گئی ہے یہ جان چھڑانا چاہتے ہیں۔ حکومت تو جا رہی ہے کیونکہ سیاسی استحکام ہے اور نہ معاشی استحکام ہے، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اب جوڈیشل عدم استحکام پیدا کریں۔