اسلام آباد: ( نیوز ڈیسک ) وزارت خارجہ نے لبنان میں پاکستانی شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی لبنان کے سفر سے گریز کریں، لبنان میں جب تک پروازیں دستیاب ہیں تمام پاکستانی شہری لبنان چھوڑ دیں۔
دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ لبنان میں رہنے والے بالخصوص حساس علاقوں میں انتہائی احتیاط برتیں، پاکستانی شہری بیروت میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطے میں رہیں۔