سی ٹی ڈی کی مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد،رﺅف حسن جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

سی ٹی ڈی کی جانب سے روف حسن کا مزید 7 دن کا جسمانی ریمانڈ طلب کیا گیا،اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں روف حسن کے ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رﺅف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،عدالت نے سی ٹی ڈی کی جانب سے ترجمان پی ٹی آئی رﺅف حسن کی مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔روف حسن کو سی ٹی ڈی نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا۔اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں روف حسن کے ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔
تھانہ سی ٹی ڈی میں بارودی مواد برآمدگی کے دہشت گردی کے مقدمے میں ترجمان پاکستان تحریک انصاف روف حسن کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر روف حسن کے وکیل علی بخاری عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔سی ٹی ڈی کی جانب سے روف حسن کا مزید 7 دن کا جسمانی ریمانڈ طلب کیا گیا۔
عدالت نے پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت پر جو ریمانڈ کی درخواست دی تھی، اسی کی دوبارہ کاپی نکال لی ۔

کچھ تبدیلی کرلیتے۔ بات ٹی ٹی پی تک رکی ہوئی یا آگے بڑھی ہے۔ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ آگے تفتیش کرنی ہے۔روف حسن کے وکیل نے کہا کہ گزشتہ سماعت کے آرڈر پر ایک بات کرنا چاہوں گا۔ اگر اکاونٹس کی تفصیلات جاننی تھی تو وہ آن لائن چیک کیا جا سکتا تھا جس پر جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ سینئر وکیل ہونے کے ناتے آپ کو آرڈر پر اعتراض ادھر نہیں کرنا چاہیے، ہائی کورٹ جانا چاہیے۔
روف حسن کی سی ڈی آر ، بینک ٹرانسفر یا کوئی ملاقات کی تفصیل نکالی ہے۔بعد ازاں عدالت نے روف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور سی ٹی ڈی کی 7 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ علی بخاری ایڈووکیٹ نے روف حسن کو میڈیکل بنیاد پر ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست دائر کردی ۔ جس میں استدعا کی گئی کہ روف حسن کی طبی حالت اس قابل نہیں کہ وہ جیل میں رہ سکیں ۔سماعت کے بعد وکیل کی جانب سے روف حسن کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کردی گئی جس پر عدالت نے 6 اگست کیلئے نوٹسز جاری کردئیے۔ جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دئیے کہ ریکارڈ میرے پاس کئی بار آچکا ہے۔ اگر ریکارڈ پیش نہ کیا گیا تو فیصلہ کرلوں گا۔