ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ نے 50 ہزار مچلکوں کے عوض احمد وقاص کی ضمانت منظور کی۔عدالت نے احمد وقاص جنجوعہ کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا
اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرنیشنل میڈیا کے کوآرڈینیٹراحمد وقاص جنجوعہ کو پریونشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے تحت درج مقدمے میں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا، ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ نے 50 ہزار مچلکوں کے عوض احمد وقاص کی ضمانت منظور کی۔عدالت نے احمد وقاص جنجوعہ کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پیکا ایکٹ کے تحت کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے انٹرنیشنل میڈیا کو آرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام میں پیکا ایکٹ کے تحت پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات روف حسن اور انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی تھی۔
درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ نے کی تھی۔ احمد وقاص جنجوعہ کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ کے روبرو پیش کردیا گیا تھا۔دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر عامر شیخ اور تفتیشی افسر نجف عدالت کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے احمد وقاص جنجوعہ کا 8 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا تھاکہ ابھی تک پیشرفت نہیں ہوسکی۔ ملزم نے تعاون نہیں کیا۔ مزید جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔وکیل ہادی علی چٹھہ نے احمد وقاص جنجوعہ کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک دونوں کیسز میں احمد وقاص کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے تھے۔ہادی علی چٹھہ نے عدالت کو بتایا تھاکہ سی ٹی ڈی کے کیس میں جوڈیشل ہونے کے بعد ایف آئی اے کے کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی تھی۔ اس کیس میں مرکزی ملزم جوڈیشل ہوچکا ہے، احمد وقاص کا کسی سے رابطہ ثابت نہیں ہوا، ایف آئی آر میں سیکشن 9، 10 اور 11 لگائی گئaی مگر وہ احمد وقاص پر لاگو ہوتے ہی نہیں۔عدالت نے احمد وقاص جنجوعہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔