وزیراعلیٰ مریم نواز مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کیلئے متحرک ہوگئیں

ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا میکنزم درست کرنے سے مصنوعی مہنگائی پر کنٹرول ممکن ہوگا، عوام پر مہنگائی کا بےجا بوجھ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف

لاہور ( نیوز ڈیسک ) مریم نواز کا عزم، مہنگائی ہرگز نہیں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کے لئے متحرک،نرخ او رسپلائی چین میکنزم سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ خصوصی اجلاس وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو سپلائی چین میکنزم اور اشیاء خوردو نوش کے نرخ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں سپلائی چین میکنزم کو مزید موثر بنانے کے لئے اقدامات اور اشیاء خورد و نوش کے نرخ مناسب رکھنے کی ہدایت کی۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ عوام پر مہنگائی کا بے جا بوجھ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ بنیادی اشیائے ضروریہ کے نرخ عوام کی پہنچ میں ہونے چاہیے۔ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا میکنزم درست کرنے سے مصنوعی مہنگائی پر کنٹرول ممکن ہوگا۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ اشیاء ضروریہ کی فراہمی کے سسٹم کو بہتر بنانے سے اخراجات میں مزید کمی ہوگی۔

بحران اور کمی کی صورتحال سے بچنے کے لئے سپلائی چین میکنزم کو فول پروف بنایا جائے۔ سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر زراعت عاشق حسین، چیف سیکرٹری، متعلقہ سیکرٹریز اور دیگر حکام موجود تھے۔ مزید برآں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں تعینات برٹش ہائی کمشنرجین میری ایٹ نے ملاقات کی،جس میں باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا-ملاقات میں تعلیم،صحت اور دیگر شعبو ں میں اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیاگیا- وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب میں پہلے وویمن ورچوئل پولیس سٹیشن اور چائلڈ سیفٹی ورچوئل سنٹر کے قیام سے آگاہ کیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خواتین اور بچوں کی پروٹیکشن کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات کررہے ہیں – پنجاب میں 14اگست سے سولرائزیشن پراجیکٹ کا آغاز کر دیا جائے گا۔
عوام کومعاشی ریلیف کیلئے سولر پینل مہیا کررہے ہیں – سولر پینل پراجیکٹ میں برطانوی کمپنیوں کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ سولر پینل پراجیکٹ کی بڈنگ میں شفافیت اور میرٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پنجاب کو جنوبی ایشیاء کی سب سے بڑی ڈیجیٹل حب بنانے کے لئے کوشاں ہیں – برطانوی ہائی کمشنرجین میری ایٹ نے پنجاب میں سکھ میرج ایکٹ کے نفاذ کو سراہا -برطانوی ہائی کمشنرجین میری ایٹ نے چائلڈ میرج بل کو قابل تقلید ا قدام قرار دیا-برطانوی ہائی کمشنرجین میری ایٹ نے کہاکہ پنجاب میں اقلیتوں کے تحفظ کے حوالے سے حکومتی اقدامات قابل تحسین ہیں – خواتین اور بچوں کے حوالے سے حکومت پنجاب منفر د تاریخی اقدامات کررہی ہے- وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب میں فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کی فلاحی خدمات کو سراہا-