دہشتگرد عناصر کو کبھی ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے: عمر ایوب

اسلام آباد: ( نیوز ڈیسک ) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے ضلع کرم تھانے پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی۔ قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے بزدلانہ حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، دہشتگرد حملہ ناکام بناتے ہوئے شہید ہونے والے ایف سی اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید اہلکار احسان جیسے دلیر جوان قوم کا فخر ہیں۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ شہدا کی دفاع وطن کے لئے دی گئی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے شہید کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ اور غم کی گھڑی میں شہداء کے اہلخانہ کے غم اور صدمے میں برابر کا شریک ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگرد عناصر کو کبھی انکے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لئے اپنے سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے اللہ تعالیٰ سے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا، زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔