یہ جماعت نہیں انتشاری ٹولہ ہے ان کا مقصد شرپسندی سے ریاست کو نقصان پہنچانا ہے،زمان پارک دہشت گردوں کا تربیتی ہیڈ کواٹر بنا رہا،وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان
لاہور( نیوز ڈیسک ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بالآخر 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ نے منصوبہ بندی کا اعتراف کرلیا،یہ جماعت نہیں انتشاری ٹولہ ہے ان کا مقصد شرپسندی سے ریاست کو نقصان پہنچانا ہے،نو مئی کے مجرم نے منصوبہ اور سہولت کاری کا اعتراف کیا۔اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ انتشاری ٹولے کا مقصد صرف اور صرف شر پسندی کے ذریعے ریاست کو نقصان پہنچانا ہے۔
زمان پارک دہشت گردوں کا تربیتی ہیڈ کواٹر بنا رہا۔ پیٹرول بم بنانے اورریاست پرحملے کی تربیت دی جاتی رہی۔ 4 ماہ ٹانگ پر پلستر باندھنے کے ڈرامے کے دوران 9 مئی کی منصوبہ بندی کی گئی۔یہ کیسا پرامن احتجاج تھا جس میں 200 سے زائد فوجی تنصیبات پر حملے ہوئے۔
انہوں نے ائیرفورس کے طیاروں کو آگ لگائی گئی۔ کور کمانڈرز ہاوس جلائے گئے اور شہدا کی یادگاروں کی توہین کی گئی۔
تمام شواہد اور ثبوتوں کی موجودگی میں آئین اور قانون پر عمل کیا جانا چاہیے۔ اس جماعت نے پولیس کے سر پھاڑے اور سپریم کورٹ کی دیواروں پر گندے کپڑے دھوئے اور ڈی چوک میں قبریں کھودیں۔شرپسند اور انتشاری ٹولے کے خلاف سخت کارروائی ملکی سلامتی اور قومی مفادات کا تقاضا ہے۔یہ وہی سازشی گروہ ہے جس نے دوست ممالک کو پاکستان سے دور کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے، آئی ایم ایف کو خط لکھنے، سائفر لہرانے کی سازشیں، شہداءکی یادگاروں کی بے حرمتی اس بڑی سازش کا حصہ ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ شواہد اور ثبوتوں کی موجودگی میں آئین اور قانون پر عمل کرتے ہوئے اس شرپسند، انتشاری ٹولے کے خلاف سخت کارروائی ہونا ملکی سلامتی اور قومی مفادات کا تقاضا ہے۔ یہ وہی سازشی گروہ ہے جس نے دوست ممالک کو پاکستان سے دور کیا۔ ان کی قیادت کےخلاف بدزبانی کی اور سی پیک اور چین پر بے بنیاد الزامات لگائے۔جبکہ ان کے دھرنے سے چین کے صدر کا دورہ تک نہ ہونے دیا۔پی ٹی آئی اور ان کی قیادت نے ہمیشہ ملک میں انتشار ہی پیدا کیا ہے ۔