علی امین گنڈاپور نے فیصل کریم کنڈی کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا

پشاور: ( نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے وکیل کے ذریعے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ ‏گورنر خیبرپختونخوا نے ٹی وی پروگرام میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایپکس کمیٹی میٹنگ میں آپریشن عزم استحکام کے مسودے پر دستخط کئے تھے۔

‏وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا کے بے بنیاد الزامات کی بنا پر ان کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوایا ہے جس میں گورنر خیبرپختونخوا سے اپنا بیان واپس لے کر سر عام معافی مانگنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ایسا نہیں کرتے تو 1000 ملین جرمانہ ادا کرنے کیلئے تیار رہیں۔