پاک فوج اور لبریشن آرمی کے درمیان تعلقات بہت مضبوط ہیں، پاک چین افواج دونوں ممالک میں گہرے بھائی چارے کا مظہر ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر
راولپنڈی ( نیوز ڈیسک ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے چین کی پیپلزلبریشن آرمی کو 97 ویں سالگرہ پرمبارکباد پیش کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی 97 ویں سالگرہ کے سلسلے میں جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب ہوئی، تقریب میں چین کے سفیر جیانگ زی ڈانگ مہمان خصوصی تھے۔
تقریب میں چین کے دفاع اتاشی، چینی سفارتی حکام اور مسلح افواج کے افسران نے شرکت کی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پیپلزپارٹی لبریشن کو مبارکباد دی، آرمی چیف نے چین کے دفاع ، سکیورٹی اور قومی ترقی میں پی ایل اے کی خدمات کو سراہا۔پاک چین تعلقات غیرمعمولی ہیں، پاکستان اور چین نے ہمیشہ باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کی حمایت پر غیرمتزلزل اعتماد کیا۔ پاکستان اور چین نے باہمی اعتماد سے اسٹریٹجک ماحول کے اتار چڑھاؤ کا سامنا کیا ہے۔ پاک فوج اور لبریشن آرمی کے درمیان تعلقات بہت مضبوط ہیں۔ پاک چین افواج دوطرفہ فوجی تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔ پاک چین افواج دونوں ممالک میں گہرے بھائی چارے کا مظہر ہے۔