ان کی صرف حکومت یا کرسی ہی نہیں جائے گی مسلم لیگ ن کی سیاست بھی جائے گی، یہ آج بھی آمریت اور ضیاء الحق کی پیداوار ہیں انہوں نے ککھ بھی نہیں سیکھا۔ مرکزی رہنماء پی ٹی آئی زرتاج گل کی گفتگو
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) پی ٹی آئی کی مرکزی رہنماء زرتاج گل نے کہا ہے کہ فچ نے 18ماہ کا عرصہ کہا اگر زبردستی نہ چلائی جائے تویہ حکومت 18دن بھی نہ چلے،ان کی صرف حکومت یا کرسی ہی نہیں جائے گی مسلم لیگ ن کی سیاست بھی جائے گی، یہ آج بھی آمریت اور ضیاء الحق کی پیداوار ہیں انہوں نے ککھ بھی نہیں سیکھا۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم پاکستان کی تباہی کیلئے اکٹھی ہوئی ہے، پی ڈی ایم ون اور ٹو نے پاکستان کو جو بیڑہ غرق کیا، کہیں 17 سیٹیں اور کہیں 12 سیٹیں ہیں ہمارے سر پر غیرمنتخب لوگ مسلط کئے گئے ہیں، ان کی حکومت کو طول دینے کیلئے جبکہ عوام نے ان کو مسترد کردیا ہے۔
پورے ملک میں انگریز کا نظام ہے، ایک بندہ نہیں ملتا تو پورے گھر والوں کو اٹھا لیتے ہیں۔
بجٹ حکومت کا پہلا ٹیسٹ تھا، جس میں فیل ہوگئے، فارم 47 کے وزیراعظم نے خود فرمایا کہ آئی ایم ایف کا بجٹ قبول کرتا ہوں۔ اگر کوئی آج بجلی گیس کا بل نہیں دے سکتا اور میڈیسن نہیں لے سکتا اس پر بھی ایف آئی آر درج کردی جاتی ہے۔حکومت زبردستی چلائی جارہی ہے،فچ نے یہ حکومت 18ماہ کی کہااگر زبردستی نہ چلائی جائے تو 18دن بھی نہ چل پائے،ان کی صرف حکومت یا کرسی نہیں جائے گی مسلم لیگ ن کی سیاست بھی جائے گی، یہ آج بھی آمریت اور ضیاء الحق کی پیداوار ہیں انہوں نے ککھ بھی نہیں سیکھا۔
اس موقع پر پروگرام میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہمارا خیال نہیں یقین ہے کہ حکومت نے 5 سال چلنا ہے، پاکستان میں معاشی سیاسی بحران اور عدم استحکام ہے اس سے اگر نکلنا ہے تو واحد حل یہ ہے کہ موجودہ حکومت چلتی رہے، اگر حکومت گرتی ہے پھر جو عدم استحکام اور بے یقینی کی کیفیت بنے گی، اس سے ملک بالکل آگے نہیں بڑھ سکتا۔
فچ نے اگر یہ بات کی ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ماضی میں کسی بھی حکومت نے پانچ سال پارلیمانی مدت پوری نہیں کی، دوسری بات یہ ہے کہ اتحادی حکومت ہے ، اتحادی جماعتیں کسی نہ کسی بات پر نالاں ہوکر حکومت کا ساتھ چھوڑ دیتی ہیں، کیونکہ اتحادی حکومت کو اتنا زیادہ مضبوط نہیں سمجھا جاتا، ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ چل رہے ہیں وہ بھی حالات کی سنگینی کو سمجھتے ہیں، ہم سمجھتے کہ کوئی بھی اتحادی ذاتی مفاد کیلئے حکومت میں نہیں بلکہ مل جل کر پاکستان کے مفاد میں چلیں گے اور حکومت بھی مدت پوری کرے گی۔