سپریم کورٹ میں ایڈ ہاک ججز کی تقرری کا معاملہ، پی ٹی آئی کا مخالفت کا فیصلہ

اسلام آباد 🙁 نیوز ڈیسک ) سپریم کورٹ میں ایڈ ہاک ججز کی تقرری کے معاملہ پر پاکستان تحریک انصاف نے بھرپور مخالفت کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایڈ ہاک ججز کی تقرری کے معاملے پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور اپوزیشن لیڈر سینیٹ سینیٹر شبلی فراز نے جوڈیشل کمیشن کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، خط میں جوڈیشل کمیشن سے ایڈہاک ججز کی تقرری پر مخالفت سے باقاعدہ آگاہ کیاجائےگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں چار ججوں کی ایڈ ہاک بنیادوں پر تعیناتی کی منظوری دی گئی تھی۔ جوڈیشل کمیشن کے مطابق ایڈ ہاک ججوں کی تعیناتی کا فیصلہ زیرِ التوا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔