غریب خاندانوں کو 2 کے وی کا سولر سسٹم دیا جائے گا، سسٹم میں سولر پینلز، انورٹر، وائرنگ کا سامان، بلبس اور پنکھے شامل ہوں گے
پشاور( نیوز ڈیسک ) تحریک انصاف کی خیبرپختونخواہ حکومت کا 1 لاکھ خاندانوں کو مفت مکمل سولر سسٹم دینے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈاپور کی خیبرپختونخواہ حکومت نے بجلی بحران سے پریشان عوام کے ریلیف کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے صوبے کے غریب شہریوں کو ناصرف سولر پینلز، بلکہ مکمل سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت نے ایک لاکھ خاندانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں لوڈشیڈنگ سے پریشان غریب خاندانوں کو سولر سسٹم دینے کی ہدایت کردی ہے۔صوبائی حکومت کے تحت پختونخواہ کے غریب خاندانوں کو 2 کے وی کا سولر سسٹم دیا جائے گا۔