بنوں کینٹ میں زوردار دھماکے اور فائرنگ کی اطلاعات

دھماکے کے لیے گاڑی استعمال کی گئی، خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ

بنوں ( نیوز ڈیسک ) صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقہ بنوں کینٹ میں زوردار دھماکے اور فائرنگ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنوں کینٹ میں کوہاٹی گیٹ کی دیوار کے نزدیک دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے، دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے کے فوراً بعد علاقے میں فائرنگ بھی شروع ہوگئی جب کہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سُنائی دی گئی، دھماکے کے بعد شرپسندوں نے شدید فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کی زد میں آکر اور مکانات کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹنے سے زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ اس واقعے کے بعد بنوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔