لاہور : ( نیوز ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو گوجرانولہ کے مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔
جسٹس اسجد جاوید گھرال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے صنم جاوید کی گوجرانوالہ مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل پر سماعت کی ، صنم جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیے۔
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے صنم جاوید کو گوجرانوالہ کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دیدیا۔ یاد رہے کہ صنم جاوید نے انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ کے جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔