کوئٹہ: ( نیوز ڈیسک ) وزیراعظم شہبازشریف آج کوئٹہ کا اہم دورہ کریں گے۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف آج دورہ کوئٹہ کے موقع پر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم شہبازشریف سے گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان بھی ملاقات کریں گے۔
محمد شہبازشریف ن لیگ، پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین اور پارلیمانی وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں ملک اور بلوچستان کی سطح کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف 29 ہزار سے زائد ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے، بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ گزشتہ 10 سال سے زیر التوا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں وزیراعظم کی جانب سے ٹیوب ویلز کے مسئلے پر 3 ویڈیو لنک اجلاس بھی کئے گئے۔