کراچی:( نیوز ڈیسک ) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان فارم47کی پیداوارحکومت کی کوئی ساکھ نہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کراچی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران سب کچھ آئی ایم ایف کےکہنےپرکرتےہیں، پہلےاپوزیشن کہتی تھی آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، حکمران تب کہتےتھے نہیں یہ آئی ایم ایف کا بجٹ نہیں ہے جبکہ وزیراعظم نےاسمبلی فلورپرکہا بجٹ آئی ایم ایف کےکہنےپربنایا۔
انہوں نے کہا کہ عوامی فیصلے وہی کرتےہیں جن کوعوام کا اعتماد حاصل ہو،فارم47کی پیداوارحکومت کی کوئی ساتھ نہیں،آئی ایم ایف اگر ایسا ادارہ ہے جس کے کہنے پر یہ سب کرتے ہیں تو وہ بھی کریں جو وہ ہلکے سے کہتے ہیں کہ مراعات کم کرو وہ نہیں کرتے۔
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ یہ سمجھ نہیں آتا کہ آئی ایم ایف والے ان پر دباؤ کیوں نہیں ڈالتے، جب کہ یہ بھی کہتے ہیں کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس نہیں لگایا اورٹیکس پروگرام میں شامل نہیں کیا ، جو حکومت فارم 47 کی پیداوار ہو اسکی کیا ساکھ ہے کہ وہ فیصلے کریں، جس کو عوام کے مینڈیٹ کی فکر ہو وہ سوچتا ہے کہ عوام خلاف نہ ہو جائے۔
امیرجماعت اسلامی نے مزید کہا کہ یہ حکومت ایسے چلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اگر عوام حد سے باہر نکل گئے اور ملک میں کوئی انارکی پھیل گئی تو یہ کیا کریں گے۔