وزیراعلیٰ پنجاب نے غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی لسٹ طلب کرلی

ہرہاؤسنگ اسکیم کا جائزہ لے کر ریگولر کرنے یا نہ کرنے فیصلہ کیا جائےگا، پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا اصولی فیصلہ، ایل ڈی اے سٹی کی ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف

لاہور ( نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی لسٹ طلب کرلی ہے، ہر ہاؤسنگ سکیم کا جائزہ لے کر ریگولر کرنے یا نہ کرنے فیصلہ کیا جائےگا، وزیر اعلی مریم نوازشریف ایل ڈی اے ہیڈ کوارٹرز گئیں -وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف ایل ڈی اے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بن گئیں – وزیراعلی مریم نوازشریف کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا،جس میں پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا اصولی فیصلہ کیا گیا- شہر کی مختلف اہم سڑکوں کو کمرشلائز کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا-ایم ایم عالم روڈ کی ری ماڈلنگ اور بیوٹیفکیشن کی منظوری دی گئی- لبرٹی،مین مارکیٹ، منی مارکیٹ، حالی روڈ کے علاقے میں ٹرام چلائی جائے گی- گلبرگ اور مضافاتی علاقوں کی تعمیر ومرمت اور بحالی کا فیصلہ کیاگیا-یکساں روڈ اور ٹف ٹائل لگائی جائیں گی -کریم بلاک تا موٹر وے سگنل فری کوریڈور پلان کی منظوری دی گئی-کریم بلاک تا موٹر وے چھ رویہ روڈ پر دو انڈر پاس بنیں گے- لاہور کے مختلف روڈ زکی کمرشلائزیشن کی منظوری دی گئی- مینار پاکستان اور چائنا سکیم کے سپورٹس کمپلیکس کی جلد تکمیل کی ہدایت کی-ایل ڈی اے کے لئے 46 ارب روپے ریونیو جنریشن کا ہدف مقرر کیا گیا۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے محکمے کی ورکنگ پراجیکٹس اور کارکردگی کے بارے بریفنگ دی -ایل ڈی اے رواں مالی سال میں گزشتہ سال کی نسبت کئی گنا زائد ریونیو اکٹھا کرے گا۔ شہریوں کو رہائشی نقشوں کی منظوری کے لیے آن لائن سروس شروع کی جا رہی ہے۔ ریکارڈ کی جانچ پڑتال (سفٹنگ) کے نتیجے میں اربوں روپے مالیت کے سرکاری پلاٹ واگزار کرائے گئے ہیں۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے ایل ڈی اے حکام کو ریکارڈ کی سفٹنگ کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ایل ڈی اے سٹی کی ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گلوبل ویلج کا بھی دورہ کیا- سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، معاون خصوصی برائے سیاسی امورذیشان ملک، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری اوردیگر حکام بھی موجود تھے۔