عمران خان سمجھتے یہ جتنا جیل میں رکھیں گے مقبولیت کا گراف اتنا ہی بڑھتا جائےگا

عمران خان جیل میں بہت پرعزم ہیں، ان کی ساری فکر عوام کیلئے ہے، عوام پر بجٹ کی صورت سونامی نافذ کیا ہے، پی ٹی آئی اختلافات کی بجائے مہنگائی پر توجہ دیں ، سردار لطیف کھوسہ کی گفتگو

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء ، قانون دان سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ عمران خان سمجھتے یہ جتنا جیل میں رکھیں گے مقبولیت کا گراف اتنا ہی بڑھتا جائے گا،عمران خان جیل میں بہت پرعزم ہیں،ان کی ساری فکر عوام کیلئے ہے، عوام پر بجٹ کی صورت سونامی نافذ کیا ہے، پی ٹی آئی اختلافات کی بجائے مہنگائی پر توجہ دیں۔
انہوں نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بہت پرعزم ہیں، وہ سمجھتے کہ امریکی کانگریس کی قرارداد سے دنیا پوری اس کو دیکھ رہی ہے، عمران خان سمجھتے جتنا جیل میں رکھیں گے عوام میں مقبولیت کا گراف اتنا ہی بڑھے گا اور عوام کا حکومت اور سہولتکاروں کیخلاف غم غسہ بڑھتا جارہا ہے، عدت کا کیس اتنا شرمناک ہے کہ جس کی وجہ سے دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی، اس کیس کی وجہ سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل میں رکھا جارہا ہے۔
عمران خان کو ساری فکر عوام کیلئے ہے، وہ کہتے بجٹ پر توجہ دیں عوام پر بجٹ کی صورت سونامی نافذ کیا ہے، پی ٹی آئی اختلافات کی بجائے مہنگائی پر توجہ دیں ، بجٹ کے عوام ، معیشت اور ریاست کیلئے سنگین نتائج ہوں گے۔ بجٹ می ٹیکسز کا سارا بوجھ غریبوں اور ملازمین پر ڈالا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ وہ لوگ چھوڑ کر چلے گئے اب بھی اس طرف کھڑے ہوئے ہیں، ان سے بات نہیں ہوگی، لیکن جن پر تشدد ہوا ، تو میں جب باہر آؤں گا تو فیصلہ کریں گے۔
دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ‏امید ہے آج عمران خان کی گفتگو سے کافی لوگوں کی تسلی ہوئی ہو گی، انشاللہ عمران خان کی رہائی کیلئے زیادہ مؤثر آواز اٹھائیں گے، خدا پاکستان کا حامی و ناصر ہو گا انشاء للہ۔ اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان اس وقت اس قوم اور ہماری آنے والی نسلوں کے لئے جیل کی صعوبتیں برداشت کر رہے،ہم لوگوں نے عمران خان کے لئے جہاں اتنی قربانیاں دی ہیں ہم یہ قربانی بھی دے سکتے ہیں کہ اپنے اوپر بے جا ہونے والی تنقید پر خاموش رہیں۔
ایکس پر جاری اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ہمارا سارا فوکس اس وقت عمران خان کی رہائی کے لئے جدوجہد کرنا ہے،تمام پارٹی کو اس مقصد کے لئے متحد ہونا چاہیے۔ عمران خان نے بارہا کہا ہے کہ پارٹی لیڈر شپ کا فیصلہ وہ خود کریں گے،ان شاء اللہ وہ جلد جیل سے باہر آئیں گے اور اس کا فیصلہ کریں گے،عمران خان اس قوم کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔