عمران خان پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کامعاملہ، درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 24 جون کو سماعت کرے گا۔عدالت نے سرکاری وکیل سے کابینہ کے فیصلے سے متعلق تفصیلات مانگ رکھی ہیں

لاہور( نیوز ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی عمران خان پر پنجاب کابینہ کی جانب سے سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے فیصلے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی،لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 24 جون کو سماعت کرے گا۔عدالت نے سرکاری وکیل سے کابینہ کے فیصلے سے متعلق تفصیلات مانگ رکھی ہیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سنگین مقدمات درج کرنے کے کابینہ فیصلے کو ہائی کورٹ چیلنج کررکھا ہے۔
عمران خان پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے کابینہ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر حکومت پنجاب سے بارہ جون تک جواب طلب کررکھا ہے ۔خیال رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے پنجاب کابینہ کے فیصلے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کی تھی اور فریقین کو نوٹیفائی کردیا گیاتھا۔
لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 20 جون کو بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

درخواست میں پنجاب حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔ آئینی درخواست میں بانی پی ٹی آئی نے مقدمات درج کرنے کے پنجاب کابینہ کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیاتھا۔ ان کا موقف تھا کہ یہ فیصلہ حقائق کے منافی ہے۔ 10جو ن کوبھی لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر پنجاب کابینہ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر حکومت پنجاب سے بارہ جون تک جواب طلب کیا تھا۔
جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تھی۔لاہور ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ عدالت کو آگاہ کیا جائے کہ کابینہ نے کیا فیصلہ کیا ہے؟۔لاہور ہائی کورٹ نے حکومت پنجاب سے 12 جون تک جواب طلب کیا تھا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مقدمات درج کرنے کے کابینہ کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔