دھماکے میں 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، گھناؤنے کے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ آئی ایس پی آر
راولپنڈی ( نیوز ڈیسک ) کرم کے علاقے صدہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ ہوا ہے،حملے میں پانچ بہادر جوان جام شہادت نوش کرگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کرم کے علاقے صدہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ ہوا ہے، آئی ای ڈی دھماکے میں 5بہادر جوان جام شہادت نوش کرگئے۔
دھماکے کے نتیجے میں حوالدار عقیل احمد، لانس نائیک محمد طفیر، سپاہی انوش ، سپاہی محمد اعظم خان ، سپاہی ہارون شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔ گھناؤنے کے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔