سی پیک پر پاکستان میں قومی اتفاق رائے پایا جاتا ہے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: ( نیوز ڈیسک ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سی پیک پر پاکستان میں قومی اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔ پاک چین مشترکہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چین نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی غیر مشروط حمایت کی، پاکستان نے بھی تائیوان پر چین کی غیرمشروط حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کےساتھ معطل منصوبوں کو مکمل اور مزید تعاون کرنا ہے، چین کے پروٹوکول میں کوئی فرق نہیں آنے دیا جائے گا، آج کی نشست سے پاک چین تعلقات میں مزید بہتری ہوگی۔