پشاور (نیوز ڈیسک) 9 مئی کو توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزراء تیمورجھگڑا اور کامران بنگش پر فرد جرم عائد کردی۔
ایم این اے شیر علی ارباب اور آصف خان پر بھی فرد جرم عائد کی گئی، پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 115 کارکنوں پر فرد جرم عائد کی گئی، سابق وزراء اور ممبران اسمبلی سمیت تمام ملزموں نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ گواہان کو طلب کرلیا، سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی گئی، پراسیکیوشن کے مطابق ملزموں نے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کی تھی، ملزموں نے نجی اور سرکاری املاک کو نقصان بھی پہنچایا تھا۔ پراسیکیوشن نے مزید بتایا کہ ملزموں کے خلاف تھانہ خان رازق شہید میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔