میگا اسکینڈلز کو انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب

میگا اسکینڈلز کو انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ، شوگر، آٹا، جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل کو منطقی انجام تک پہنچانا اوّلین ترجیح ہے۔

نیب ایگزيکٹو بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ زیر سماعت ریفرنسز کی جلد سماعت کے لیے پٹیشنز دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثے کے کیسوں کو منطقی انجام تک پہنچانا ان کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ اور ملک و قوم کی لوٹی رقوم کی واپسی کے لیے پرعزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں