اسلام آباد: ( نیوز ڈیسک ) چیف الیکشن کمشنر سے وفاقی وزیر قانون اور اٹارنی جنرل نے ملاقات کی ہے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل نے ملاقات کی جس میں الیکشنز ٹریبونل میں ریٹائرڈ ججز کی تعیناتی سے متعلق مشاورت ہوئی۔
ملاقات میں الیکشن کمیشن کے وزارت پارلیمانی امور میں زیر التواء معاملات پر بات چیت ہوئی،مختلف منصوبوں کیلئے بجٹ مختص کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔
چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پارلیمانی امور کے کچھ ایشوز پر بات چیت کی ہے، الیکشن کمیشن کے بجٹ مختص کرنے سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔
اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن ٹریبونل آرڈیننس پر بات چیت نہیں ہوئی۔