پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں 8 جون کے جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

اسلام آباد: ( نیوز ڈیسک ) وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کو 8 جون کے جلسے کی مشروط اجازت دے دی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے عدالتی حکم پر پی ٹی آئی کو 39 شرائط کے ساتھ جلسے کی اجازت دی جس کیلئے باقاعدہ این او سی بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

این او سی کی شرائط کے مطابق جلسہ مقررہ وقت پر ختم کرنا ہوگا اور جلسے میں ریاست کے خلاف نعرے یا تقریر کی اجازت نہیں ہوگی، اس کے علاوہ کسی قسم کی ہلڑ بازی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

شرائط کے مطابق جلسے کی سکیورٹی کی ذمہ داری تحریک انصاف پر عائد ہوگی۔

واضح رہے پی ٹی آئی کی جانب سے 8 جون کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگی گئی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر نے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کر کے ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا۔