عمران خان جیل میں ہیں شیخ مجیب کی ویڈیو وہ کیسے ٹویٹر پراپ لوڈ کرسکتے ہیں؟

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم پاکستان کے باہر سے آپریٹ ہوتی ہے، سوشل میڈیا ٹیم کا ہیڈ امریکا میں بیٹھتا ہے، ان سے ڈسکس کروں گا، ذاتی مصروفیات کی بناء پر ویڈیو دیکھ نہیں سکا۔ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی راؤف حسن

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی راؤف حسن نے کہا ہے کہ عمران خان جیل میں ہیں شیخ مجیب کی ویڈیو وہ کیسے ٹویٹر پراپ لوڈ کرسکتے ہیں؟ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم پاکستان کے باہر سے آپریٹ ہوتی ہے، سوشل میڈیا ٹیم کا ہیڈ امریکا میں بیٹھتا ہے، ان سے ڈسکس کروں گا ۔ انہوں نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب عمران خان سے ملاقات ہوئی ، اس وقت کورکمانڈرز کانفرنس کا پتا نہیں تھا، عمران خان اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ آپریٹ نہیں کررہے، بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں وہ کیسے ٹویٹر پر ویڈیو اپ لوڈ کرسکتے ہیں؟بانی پی ٹی آئی کو شیخ مجیب کی ویڈیو کا علم نہیں تھا،مجھے انکوائری کرنی پڑے گی کہ عمران خان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کون آپریٹ کرتا ہے، سوشل میڈیا میرے دائرے میں نہیں آتا، وہ الگ یونٹ ہے، میں ذاتی مصروفیات کی بناء پر ویڈیو دیکھ نہیں سکا، مجھے ابھی بھی نہیں پتا کہ وہ ویڈیو کیا ہے؟ ارکان اسمبلی نے ذاتی حیثیت میں ری ٹویٹ کی ہوگی ، میں متعلقہ ٹیم سے بات کروں گا، اگر کوئی قابل اعتراض چیز ہوئی تو اس پر بات کی جائے گی کہ ڈیلیٹ کرو یا ٹھیک کرو، کوئی بھی چیز بیانیئے سے باہر نہیں جانی چاہیے۔
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم پاکستان کے باہر سے آپریٹ ہوتی ہے، سوشل میڈیا ٹیم کا ہیڈ امریکا میں بیٹھتا ہے، ان سے ڈسکس کروں گا ۔مجھے سمجھ نہیں آتی کہ فارمیشن کمانڈرزکانفرنس ڈیجیٹل دہشتگردی کا لفظ کیسے استعمال کرسکتے ہیں؟ اگر کوئی ایشو ہے تو اس کا جائزہ لیا جانا چاہیے۔ عمران خان اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ آپریٹ نہیں کررہے، ان کے پاس فون نہیں ہے۔
عمران خان کا یقین ہے کہ فوج بڑی اہم ہے، ہمارا روز بیانیہ جاری ہوتا ہے کبھی ادارے یا افراد کے بارے کوئی بات نہیں ہوتی۔ ڈیجیٹل میڈیا پر کسی ایک شخص کا کنٹرول نہیں ہوتا، اس وقت جو کام کررہے ہیں وہ ہمارے ملازم نہیں ہیں، عمران خان کا ٹویٹر ہینڈل کسی نے تو چلانا تھا، یہ فیصلہ کسی اسٹیج پر ہوا ہوگا۔ لیکن اگر ویڈیو والا غلط کام ہوا ہے تو آئندہ ایسا کام نہیں ہوگا۔ ایف آئی اے اگر تحقیقات کرتی ہے تو ہم اپنا مئوقف پیش کریں گے۔