بار کونسل نے وکلا پر 8مئی کے تشدد اور دہشت گردی کے مقدمات کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے‘ کل ماتحت عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے اور کوئی وکیل عدالت پیش نہ ہو.پنجاب بار کونسل کا اعلامیہ
لاہور( نیوز ڈیسک ) پنجاب بار کونسل نے وکلا پر8 مئی کے تشدد اور دہشت گردی کے مقدمات کے خلاف پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان کردیاہے پنجاب بار کونسل نے کہا کہ کل پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کی جائے گی.
اس حوالے سے پنجاب بار کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پنجاب بار کونسل نے وکلا پر 8مئی کے تشدد اور دہشت گردی کے مقدمات کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ کل ماتحت عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے اور کوئی وکیل عدالت پیش نہ ہو. اس سلسلے میں تمام ضلعی بار کونسل کے صدور اور سیکرٹریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہڑتال کو یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی.