اسلام آباد 🙁 نیوز ڈیسک ) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کےباہر پی ٹی آئی کے وکلا نے خاور مانیکاپر حملہ کردیا، حملے میں لاتوں ، گھونسوں کا آزادانہ استعمال ہوا۔ خاور مانیکا سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں کے مقدمے میں عدالت پیش ہوئے تھے، سماعت ختم ہوتے ہی جسے ہی خاور مانیکا عدالت سے باہر نکلے تو پی ٹی آئی کے وکلا نے حملہ کردیا۔
دوسری جانب خاور مانیکا کے دلائل دینے کے بعد کمرہ عدالت سے نکلتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنان نے ان پر بوتلیں دے ماریں، بعد ازاں پی ٹی آئی کے معاون وکیل نے خاور مانیکا پر حملہ کردیا اور ان کو تھپڑ مارے، لاتیں اور گھونسوں کی بارش کردی۔
واضح رہے کہ 31 جنوری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے دورانِ عدت نکاح کیس خارج کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا،16 جنوری کو غیر شرعی نکاح کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔