پشاور، کوئٹہ: ( نیوز ڈیسک ) خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہوگا، اجلاس میں مالی سال 25-2024 کے بجٹ پر بحث ہوگی، بجٹ 24 مئی کو پیش کیا گیا تھا۔
دوسری جانب بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بھی آج سہ پہر 3 بجے ہوگا۔ اجلاس میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کوئٹہ کا ترمیمی مسودہ قانون پیش کیا جائے گا، واشک میں کیڈٹ کالج کے قیام سے متعلق فنڈز مختص کرنے کی قرار داد بھی پیش کی جائے گی۔