وزیراعظم صوبوں کو پانی کے معاملے پر ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم تمام صوبوں کو پانی کے معاملے پر ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

فرخ حبیب نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تمام صوبوں کو سہولت فراہم کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان تمام کسانوں کا سوچتے ہیں، اپوزیشن ایسا تاثر پیش نہ کرے جس سے ملک کو نقصان ہو۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ڈیموں کی تعمیر سے تمام صوبوں کو فائدہ ہوگا۔

وزیر آب پاشی پنجاب محسن لغاری کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت کسی بھی کسان کا حق مارنے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں