آرمی چیف سے آسٹریلین ڈیفنس فورسز کے سربراہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پرگفتگو

راولپنڈی: ( نیوز ڈیسک ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے آسٹریلین ڈیفنس فورسز کے سربراہ جنرل اینگس جے کیمبل نے ملاقات کی، جس میں مسلح افواج کے درمیان تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے آسٹریلین ڈیفنس فورسز کے سربراہ جنرل اینگس جے کیمبل نے ملاقات کی، ملاقات میں عالمی و علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا، آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیارات اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی کامیابیوں کا اعتراف کیا۔

آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورسز نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لئے مسلح افواج کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔