اشتعال انگیز تقریر اور جلاﺅ گھیراﺅ مقدمے،یاسمین راشد ،عمر سرفراز چیمہ کی ضمانتیں منظور

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا

لاہور( نیوز ڈیسک ) انسداد دہشتگردی لاہور نے اشتعال انگیز تقریر اور جلاﺅ گھیراﺅ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماءیاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی ضمانتیں منظور کرلیں،انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔عدالت نے یاسمین راشد کو 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
تھانہ سرور روڑ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر رہنماوں اور کارکنان کو کور کمانڈر ہاوس پر مبینہ حملے کے الزام میں دہشت گردی اور دیگر الزامات کے تحت سرور روڈ پولیس میں درج ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر پراسیکیوشن نے مسلم لیگ (ن) ہاوس اور شیر پاو پل پر اشتعال انگیز تقریر سمیت پانچ مقدمات کے تتیمہ چالان عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اپنایا تھاکہ مزید ملزمان کے متعلق چالان جمع کروا دیا ہے، ملزمان کو طلب کیا جائے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی تھی۔شیر پاو پل پر اشتعال انگیز تقریر سمیت سانحہ 9 مئی کے 6 مقدمات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،پراسیکیوشن نے چالان عدالت میں پیش کردیئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماوں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
دوران سماعت پراسیکیوشن نے مسلم لیگ(ن)ہاوس پر حملے اور شیر پا و پل پر اشتعال انگیز تقریر سمیت 6 مقدمات کے چالان عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اپنایا تھاکہ مزید ملزمان کے متعلق چالان جمع کروا دیا ہے، ملزمان کو طلب کیا جائے۔ بعدازاں عدالت نے ملزمان کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی تھی۔