ہمیں کہاجا رہا ہے کہ پگڑیوں کوفٹبال بنائیں گے ایسے بیانات دینے والے درحقیقت خود کو ایکسپوز کررہے ہیں.جسٹس اطہر من اللہ

کیا آپ اپنی پراکسیز کے ذریعے ہمیں دھمکا رہے ہیں؟ درخواست گزارکہیں نہیں جا رہے کیونکہ وہ اڈیالہ میں قید ہیں جسٹس اطہرمن اللہ کے ریمارکس پرکمرہ عدالت میں قہقہے

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں کہاجا رہا ہے کہ پگڑیوں کوفٹبال بنائیں گے ایسے بیانات دینے والے درحقیقت خود کو ایکسپوز کررہے ہیں یہ بات انہوں نے سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قراردینے کے خلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں کہی.
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ سماعت کی جسٹس امین الدین،جسٹس جمال مندوخیل ،جسٹس اطہر من اللہ ،جسٹس حسن رضوی بینچ کا حصہ ہیں دوران سماعت چیف جسٹس نے وکیل خواجہ حارث سے مکالمہ آپ کہیں جا رہے ہیں تو خواجہ حارث نے جواب دیا میں ادھر ہی ہوں.
جسٹس اطہرمن اللہ درخواست گزاربھی کہیں نہیں جا رہے کیونکہ وہ اڈیالہ میں قیدہیں جسٹس اطہرمن اللہ کے ریمارکس پرکمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے ہمیں کہاجا رہا ہے کہ پگڑیوں کوفٹبال بنائیں گے، ایساکہنے والے درحقیقت خود کو ایکسپوز کررہے ہیں کیا آپ اپنی پراکسیز کے ذریعے ہمیں دھمکا رہے ہیں.

اٹارنی جنرل نے کہا کہ نہ ایساہو رہا ہے اورنہ ہی ایسا ہونا چاہیے، عدالت نے آئندہ سماعت پربھی عمران خان کو ویڈیولنک کی سہولت فراہم کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے کہا کہ کیس کی سماعت کی آئندہ تاریخ کا اعلان بینچ کی دستیابی کی صورت میں ہوگا. واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب کوئی پاکستان میں پگڑی اچھالے گا توہم اس کا فٹبال بنائیں گے ، کوئی پیارکرے گا تو پیاردیں گے ، اگر بدمعاشی کرے گا ڈبل بدمعاشی کریں گے.