عدالت نے 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی رہنماوٴں عامر مغل ،شعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردئیے
اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی 9مئی ریلی کیس میں عبوری ضمانت منظور کر لی، 9 مئی کو احتجاج ریلی نکالنے کے خلاف درج مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ارشد محمود جسرا نے کی۔بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین اور عامر مغل وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی رہنماوٴں بیرسٹرگوہر،عمرایوب ،عامر مغل ،شعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردئیے۔عدالت نے کیس سماعت 21 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے دلائل طلب کر لیے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز 9مئی کے دن تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا گیاتھا ۔
پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جی نائن مرکز میں ریلی نکالی ۔
ریلی میں بیرسٹر گوہر ،عامر مغل سمیت پی ٹی آئی کی دیگر قیادت بھی موجود تھی ۔ریلی کے دوران تحریک انصاف اور پولیس کا آمنا سامنا ہوا تھا۔پولیس نے ریلی نکالنے پر تحریک انصاف کے رہنما ءبیرسٹر گوہر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی لیکن پی ٹی آئی کارکنوں نے بیرسٹر گوہر کو گرفتار کرنے کی کوشش ناکام بنادی تھی۔بیرسٹر گوہر ریلی میں شریک تھے اسی وقت پولیس نے پکڑنے کی کوشش کی ،کارکنان نے جب پولیس کو بیرسٹر گوہر کی جانب آتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے بیرسٹر گوہر کو گرفتاری سے بچانے کیلئے انہیں چھپا لیا تھا۔
پولیس نکی جانب سے جیسے ہی بیرسٹر گوہر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی اسی وقت کارکنوں نے بیرسٹر گوہر کو گرفتار کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔پی ٹی آئی کارکنوں نے بیرسٹر گوہر کے گرد حصاربنالیا اور انہیں گاڑی تک لے آئے،بیرسٹر گوہر گاڑی میں بیٹھ کراچی کمپنی سے روانہ ہو گئے تھے۔