جب آئین قانون کی پاسداری ہوگی تو پھر لندن پلان ہوگا اور نہی ہی انجینئرڈ 9مئی ہوگا، آج امریکی سفیر کے ساتھ ملاقات میں باور کرایا کہ آپ کو برابری کی سطح پر بات کرنی ہے۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء ، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ عالمی دنیا کو پاکستان میں آئین قانون کی پاسداری کو عزت دینا ہوگی، جب آئین قانون کی پاسداری ہوگی تو پھر لندن پلان ہوگا اور نہی ہی انجینئرڈ 9مئی ہوگا، آج امریکی سفیر کے ساتھ ملاقات میں باور کرایا کہ آپ کو برابری کی سطح پر بات کرنی ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ خیبرپختونخواہ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج امریکی سفیر کے ساتھ ملاقات ہوئی، آج ایک بات ہم نے باور کرائی کہ آپ نے برابری کی سطح پر بات کرنی ہے، بین الاقوامی دنیا کو پاکستان میں آئین قانون کی پاسداری کو عزت دینا ہوگی، جب آئین قانون کی پاسداری ہوگی تو پھر لندن پلان نہیں چلے گا، آئین قانون کی پاسداری ہوگی تو پھر انجینئرڈ 9مئی نہیں ہوگا، فارن آفس کی طرف سے ملاقات کیلئے زبانی پیغام بھیجا گیا، یہ معاملہ سیاسی کمیٹی میں رکھا گیا تھا، ایک پوائنٹ ایجنڈا تھا کہ آئین قانون کی پاسداری ہو، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان سرمایہ کاری آئے اور تجارت بڑھے، لیکن غیرملکی سرمایہ کاری تب آئے گی جب آئین قانون کی پاسداری ہوگی۔
اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سینیٹرشبلی فراز نے کہاکہ الیکشن کے بع دآج پہلی بڑی بیٹھک تھی، جس میں پارٹی کو مزید منظم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، بانی پی ٹی آئی 9 ماہ سے جیل میں ہیں، ان کی سزاؤں سے متعلق بات ہوئی، جیلوں میں قید خواتین کے مقدمات بھی آگے نہیں بڑھ رہے، جبکہ مزید کیسز بنائے جارہے ہیں، اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے جدوجہد مزید تیز کرنے پر زور دیا گیا۔
سپریم کورٹ کا خواتین کی مخصوص نشستوں سے متعلق آج اہم فیصلہ آیا۔ آج کے فیصلہ سے امید ہے کہ مخصوص نشستوں کا مسئلہ حل ہوگا، اس وقت جیسے ملکی حالات ہیں اور ایک غیرنمائندہ پارٹی حکومت میں ہے، وزیراعظم صدر وزرائے اعلیٰ کے الیکشن سے متعلق اخلاقی جواز ختم ہوگیا، جس ملک میں عدلیہ کھڑی ہوجائے اس کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی اگر جیل میں ہیں تو وہ پاکستان کی خاطر ہیں، بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ یہ میری قوم کے مستقبل کی جنگ ہے، ملک میں ایسے حالات ہیں کہ کوئی غیرملکی سرمایہ کاری نہیں آئے گی، محمد بن سلمان کی تحریک انصاف میں خاص عزت ہے، ہماری حکومت میں اوآئی سی وزرائے خارجہ اجلاس دو بار ہوئے، ہم محمد بن سلمان کو پاکستان میں خوش آمدیدکہتے ہیں۔
شبلی فراز نے کہا کہ ایک ارب ڈالر آئی ایم ایف سے لینے کیلئے ہم نے کیا کچھ نہیں کیا؟گندم اسکینڈل میں ایک ار ب سے زائد کے گھپلے کی خبریں چل رہی ہیں، توقع کرتے ہیں کہ قانون اور آئین اپنا راستہ بنائے گا، عدالتیں ایسے فیصلے دیں جو ملک کیلئے بہتر ہوں۔